۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ہندوستان

حوزہ/ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت خود قرآن مجید میں پروردگار عالم نے بیان فرمائی ہے کہ اے رسول ؐ ہم نے آپ کو خلق عظیم پر فائز کیاہے ۔اس کے باوجود اگر کوئی یہ کہے کہ رسول تو ہمارے ہی جیسے ہیں تو اس سے بڑھ کر شان رسالت میں اہانت  اور گستاخی اور کیا ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو، مبارکپور، اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت خود قرآن مجید میں پروردگار عالم نے بیان فرمائی ہے کہ اے رسول ؐ ہم نے آپ کو خلق عظیم پر فائز کیاہے ۔اس کے باوجود اگر کوئی یہ کہے کہ رسول تو ہمارے ہی جیسے ہیں تو اس سے بڑھ کر شان رسالت میں اہانت اور گستاخی اور کیا ہوگی۔

دلیل پیش کرتے ہیں کہ قرآن میں ہے ’’کہہ دو میں تمھارے ہی جیسا ہوں‘‘ ۔ہاں قرآن میں یہ ہے کہ اے رسول کہدو کہ میں ظاہر صورت بشری میں تو تم جیسا ہوں مگر مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے،ابتدائی آیت پیش کرتے ہیں آخری حصہ یعنی وحی کا آنا پیش نہیں کرتے۔ ایک اور دلیل قرآن سے ہی پیش کرتے ہیں کہ سورہ جمعہ میں ارشاد ہوتا ہے وہی اللہ ہے جس نے امیین میں امی رسول کو مبعوث کیا ہے۔اگر ہم جاہل ہیں تو رسول بھی ہمارے ہی جیسے ہیں۔معاذاللہ۔جبکہ امی کے بہت سارے معنی ہیں ۔ایک مطلب یہ ہے کہ مکہ کو ام ام القریٰ کہا جاتا ہے جہاں رسول مبعوث ہوئے تھے اس نسبت سے آپ کو امی کہتے ہیں۔جیسے املوی،مبارکپوری ،اعظمی،جونپوری ،بنارسی وغیرہ۔

"عظمت ِ مصطفیٰ ؐ‘‘ موضوع پر مولانا ڈاکٹر کاظم مہدی عروج جونپوری کا خمسہ مجالس میں خطاب

ان خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر کاظم مہدی عروج جونپوری نے ’’ عظمت ِ مصطفیٰ ؐ‘‘ کے عنوان سے صحن روضہ امام حسین علیہ السلام املو بازار ،مبارکپور میںمہدی آرمی کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ خمسہ ؐ مجالس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مولانا نے آخر میں ربط مصائب کے طور پر فرمایا کہ یزید اصل میں عظمت مصطفیٰ ؐ کو مٹانا چاہتا تھا اس نے کہا تھا کہ نہ کوئی نبی آیا نہ کوئی وحی آئی، اس لئے امام حسین علیہ السلا م جو حقیقی وارث مصطفیٰ ؐ تھے کربلا میں اپنا سب کچھ قربان کردیا مگر عظمت مصطفیٰ پر آنچ نہیں آنے دی۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی،مولانا محمد عباس، مولانا حسن عباس شہیدی،ماسٹر قیصر رضا،ماسٹر شجاعت علی، ماسٹر مختار معصوم،ماسٹر وسیم،حاجی ابن حسن ،حاجی عاشق حسین،نورالحسن مرثیہ خوان،افتخار حسین مرثیہ خوان وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پورا صحن روضہ امام حسین ؑ اور سامنے کی سڑکیں شرکاء سے بھری ہوئی ہوئی تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .